گکھڑ یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ 2019/2020/2021 چار دسمبر بروز ہفتہ منعقد ہو گا

مورخہ 4 دسمبر بروز ہفتہ راولپنڈی آرٹس کونسل ، شمس آباد ، مری روڈ کو صبع 9 بجکر 30 منٹ پہ طلبا و طالبات کی رجسٹریشن شروع ھو جاے گی اور یہ رجسٹریشن 11 بج کر 30 منٹ تک جاری رھے گی۔ اس دوران ھال کے اندر صبع 10 بج کر 30 منٹ پہ ایونٹ کا آغاز ھو جاے گا

مہمانان گرامی کی لسٹ تیار ھو چکی ھے کہ جسے کچھ دن میں پبلک کر دیا جاے گا ۔ اسٹیج سے کچھ تقاریر ھوں گی۔ چونکہ یہ ایونٹ طلبا کو انعامات دینے کے سلسلے میں ھے ۔ اس لیے کم تقاریر ھوں گے اور ساری توجہ انعامات کی تقسیم پہ ھو گی۔ تقریبا 2 بجے تک پروگرام اختتام پزیر ھو گا اور اسکے بعد ھال سے باہر لان میں تمام معزز اھل برادری اور طلبا کو کھانا serve کیا جاے گا

آجکل مختلف کمیٹیاں تشکیل دے کر انتظامات کو بہتر شکل دینے کیلے میٹنگز ھو رھی ھیں اور اپنے پیغام کو برادری تک ہہنچانے کیلے مختلف زراہیع استعمال کے جا رھے ھیں کہ جس کی تفصیلات گاہے بگاہے آپ تک اس فورم کے زریعے پہنچائی جاتی رھیں گی