عید مِلن پارٹی 14 اگست۔ 2022

عید ملن پارٹی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف ارسلان کیانی کو حاصل ھوا جبکہ سٹیج سیکریٹری کے فرائض راجہ شاہنواز نے ادا کیے۔ مہمان خصوصی جاوید کیانی آف Aylesbury کو انکی خدمات کے صلے میں ” گکھڑ پگ ” راجہ جاوید اقبال آف برمنگھم اور راجہ شکیل حیدر خان نے پہنائی جبکہ محترمہ خدیجہ کیانی صاحبہ کو بھی برادری کے لیے انکی انتھک کاوش اور یگانگت کے صلے میں “چادر ” پہنائی گئی ۔



اس تقریب میں مہمان خصوصی جاوید کیانی ، راجہ افضل خان ایم پی مانچسٹر ( ٹیلیفونک )، راجہ جاوید اقبال آف برمنگھم، راجہ شکیل حیدر خان، فہیم کیانی اور راجہ جاوید آف ریڈنگ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کرنے پر زور دیا اور اس کاوش کو بہت سراہا بھی گیا ۔

اس خوبصورت تقریب میں گکھڑ ایسوسی ایشن انگلینڈ کو مزید فعال بنانے کے سلسلے میں اھم تقرریاں بھی عمل میں لائی گئیں اس ضمن میں سابقہ مئیر آف لوٹن اور کونسلر راجہ وحید اکبر کو ساوتھ جبکہ میجر(ر) اظہر کیانی کو نارتھ آف انگلینڈ گکھڑ ایسوسی ایشن کی صدارت کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ھیں ۔

آخر میں صدر راجہ جاوید اقبال اور راجہ شکیل حیدر خان چیف آرگنائزر گکھڑ ایسوسی انگلینڈ نے تمام معزز ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بلخصوص کرنل عرفان کیانی صاحب کا جنھوں نے بمہ فیملی اس پروگرام میں شرکت فرمائی ۔
تقریب سے کیپٹن فائیز اختر کیانی چیف آرگنائیزر گکھڑفیڈریشن پاکستان اور ممبر پارلیمنٹ محمد افضل خان کا ٹیلیفونک خطاب بھی سنایا گیا ۔
کرنل سلطان ظہور اختر اور دوسرے کرونا اور فوت ہونے والے گکھڑ اکابرین کیئے افسوس کا اظہار کیا گیا اور دعائے مغفرت کی گئی ۔
پروگرام میں خواتین کی ایک بھاری تعداد ننے شرکت فرمائی۔
14 اگست جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی

تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا

ھم اس یقین کامل سے اپنے رب زوالجلال سے دعا کرتے ہیں کہ ھماری نسلوں کو کامیابی و اتفاق عطا فرما۔
آمین ثمہ آمین ?