ابھی تو تم نے دیکھی ہے تساروں کی چمک
ابھی تو اس شہر میں چاند کو اترنا ہے

گکھڑ ویب سائیٹ کے ان صحفات میں رابطے کی اس دہلیز پر محبت،خلوص،بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام لے کر قدرے تاریخ سے ہی،لیکن نئے حوصلے،ہمت نئی امنگ اور ایک نئے آہنگ کیساتھ ایک بار پھر حاضر خدمت ہیں تاخیر سے آنے پر محبت بھرے شکووں کے جواب میں صرف اتنا کہوں گا کہ

ہوئی جو تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا

دوستوں،بزرگوں،بھائیوں اور بھہنوں۔ گکھڑ ویب سائٹ کا اجر میرے لیے بہت برا چیلنج تھا دنیا بھر کے گکھڑوں سے رابطے کرنا، کنونشنز کا انقعاد،تنظیم سازی کیلیے بھاگ دوڑ،لٹریچر کی اشاعت، یہ سب کچھ آسان نہیں جگر خون کرنا پڑتا ہے آگ جلانی پڑتی ہے اور سب کچھ جھونک دینا پڑتا ہے تب کئی کوئی کندن چیز برآمند ہوتی ہے ےہ سب کچھ کنواں کھودنے اور پانی کالنے کی مشق ہے لیکن اس کتھن سفر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے سے نئے گکھڑ سپوتوں کی پر خلوص رفاقتیں حاصل ہونے پر ساری تکھاوٹیں دور ہوجاتی ہیں جسم و جاں میں کام کرنے کا ولولہ تازہ جاگ اٹھتا ہے اور ہمارے قدم خودبخود نئی منزلوں کی طرف بڑھنے لگتے ہیں اس میں شک نہیں کہ اگر کام کی نوعیت پیچیدہ ہے اور اعلٰی درجے کی لیاقت و استعداد کی طالب ہے تو کام دشوار ہوتا ہے اور تکمیل کے مراحل بھی کٹھن ہوتے ہیں کام کے دوران کافی دشواریوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن الله کا لاکھ لاکھ شکر ہے کے ارادے کے استحکام و پختگی، قلم سے محبت، لکھنے کا شوق اور دوست و احباب کی حاصلہ افضائی، مہ وہ اسباب ہیں جن کی بدولت آج پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں، حوصبہ افضائی اور رہنمائی کرنے والے دوست و احباب کے لئے چند حقیر سے حروف۔ ش۔ ک۔ ر۔ ی۔ ہ۔ لفظ “شکریہ“ بنتا ہے
اپنی تحریروں‘تجاویز اور مشوروں سے مستنفید فرمائیں۔ حرف آخر ہے کہ

دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر
نیا زمانہ نئی صبح و شام پیدا کر

Raja Shakeel Hyder khan
53, windsor street Wolverton Milton Keynes UK MK 15 5AN
Mob:07742626999 Off: 01908220022
Email: kayani123@hotmail.co.uk