پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے اعزاز میں ڈپٹی اٹارنی راجہ ارشد کیانی ایڈووکیٹ کا عشائیہ

پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے اعزاز میں ڈپٹی اٹارنی راجہ ارشد کیانی ایڈووکیٹ کا عشائیہ
سیاسی سماجی اور عدلیہ کے اعلی عہدیداران کی شرکت
پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے عہدے داران کا پرتپاک استقبال
پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں
اسلام آباد (پی جی ایف) گزشتہ رات بحریہ انکلیو سے ملحقہ گاوں سیورہ میں گکھڑ برادری کی طرف سے پاکستان گکھڑفیڈریشن کے اعزاز میں پرتپاک عشائیہ دیا گیا جس کے منتظمین اعلی ڈپٹی اٹارنی راجہ ارشد کیانی ایڈووکیٹ اور انکے عزیز واقارب تھے راجہ ارشد کیانی صاحب کی خصوصی دعوت پر پاکستان گکھڑفیڈریشن کے عہدیداران پنڈال پہنچے تو انکا استقبال پھولوں کی پتیوں سے کیا گیا گکھڑ فیڈریشن کے وفد کی قیادت چیئرمین پاکستان گکھڑ فیڈریشن کرنل طارق کمال کیانی کررہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری راجہ تسلیم احمد کیانی وائس چیئرمینز راجہ خالد محمود کیانی راجہ تاج کیانی راجہ اعجاز حیدر کیانی راجہ عابد کبیر کیانی فنانس سیکرٹری مرزا پرویز کیانی سیکرٹری اطلاعات شاھد کیانی جوئنٹ سیکرٹری زبیر کامران کیانی عمر افضل کیانی اور گکھڑ ایسوسی ایشن یوکے کے چیئرمین و پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر راجہ شکیل حیدر شامل تھے
جنرل سیکرٹری پاکستان گکھڑ فیڈریشن نے پنڈال میں بیٹھے گکھڑ برادری کو تمام عہدیداران کا تعارف کرایا اور چیف آرگنائزر کیپٹن فائز اختر کیانی کی ذاتی مصروفیات کی بناء پر عشائیہ تقریب میں نہ شرکت کرنے کی بابت وجہ بتائی اور انکی جانب سے برادری کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا گیا
عشائیہ تقریب سے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے عہدیداران نے مختصر خطاب کیا جس میں بچوں کی تعلیم اور برادری کے اتفاق واتحاد پر زور دیا گیا آخر میں چیئرمین پاکستان گکھڑ فیڈریشن نے راجہ ارشد کیانی اور تمام برادری کا پرتکلف عشائیے اور برادری کویکجا کرنے پر شکریہ ادا کیا

میں ذاتی طور پر پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے معزز ارکان اور راجہ شکیل حیدر چیئرمین گکھڑ ایسوسی اایشن برطانیہ کا مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے میری دعوت ظہرانہ میں شرکت فرما کر مجھے عزت بخشی ۔
اللہ تعالی ہمیں اتفاق و اتحاد جیسی نعمت سے نوازے اور ایک دوسرے کی جانے انجانے غلطیوں اور کوتاہیوں کو درگزر اور معاف کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین