پریس ریلیز پاکستان گکھڑ فیڈریشن

پریس ریلیز از دفتر مرکزی چیئرمین پاکستان گکھڑ فیڈریشن مورخہ 10 فروری 2020 کو پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیڈریشن کے اندر پائے جانے والے چند انتظامی و تنظیمی اختلافات کو برادری کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر افہام و تفہیم کے ساٹھ دور کر دیا گیا اور اسی رواداری اور برادری کی فلاح کی فضا میں مورخہ 30 مئی 2020 فیڈریشن کی تنظیم نو کرتے ھوئے پرانے ساتھیوں میں سے متفقہ طور پر چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کا از سر نو تقرر کیا گیا گکھڑ یوتھ لیگ جو کہ پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی ذیلی تنظیم اور جوانوں کی نمائندگی کرتی رہی ھے اس کے ذمہ دار عہدیداروں نے فیڈریشن کے متفقہ فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا اور سوشل میڈیا پر برادری کو متنفر کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرنے شروع کر دیے اور فیڈریشن کی ساکھ اور برادری کے اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ان حالات میں سی ای سی نے سیکرٹری جنرل راجہ تسلیم احمد کیانی کو یہ ذمہ داری دی کہ وہ ذاتی طور پر GYL کے عہدیداران سے ملاقات کر کے ان کے تحفظات سنیں اور فیڈریشن کے خلاف منفی رویہ اختیار کرنے سے باز رکھیں سیکرٹری جنرل نے GYL کے صدر اور دیگر عہدیداروں سے مورخہ 2 جون کو بذریعہ فون رابطہ کیا اور اپنے گھر آنے کی دعوت دی جواب میں دو دن کی مہلت مانگی گئ بعد ازاں بذریعہ سوشل میڈیا سیکرٹری جنرل سے ملاقات سے انکار کیا گیا جبکہ چیئرمیں اور چیف آرگنائزر کو فون کیا گیا اور مبارکبادیں دی گئں لیکن کسی سے ملاقات نہ ھوئی سیکرٹری جنرل نے ایک بار پھر برادری کے وسیع تر مفاد اور بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ھوئے مورخہ 20 جون کو GYL کے صدر انعام صاحب کو فون کیا اور ان کے تحفظات پر ملاقات کے لئے دعوت دی مورخہ 22 جون کو صدر انعام صاحب نے سیکرٹری جنرل کو ملاقات کے لئے یہ شرائط پیش کیں 1 ملاقات سیکرٹری جنرل کی بجائے سابق چیئرمین 2 موجودہ چیئرمین 3 چیف آرگنائزر 4 سیکرٹری جنرل 2 ملاقات سپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ یا کرنل طارق کمال صاحب کا آفس 3 ملاقات آئیندہ اتوار کے بعد ھو 4 ان کی طرف سے پانچ عہدیدار شامل ھوں گے سیکرٹری جنرل نے سی ای سی کے تمام احباب سے رابطہ کیا اور اس بابت سب نے اپنی اپنی اراء اور تجاویز دیں جن کے مطابق یہ امر واضح ھے کہ GYL مورخہ 10 فروری کے بعد سے مسلسل پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں مصروف ھے اور سوشل میڈیا پر بذریعہ تحریر یا وائس میسج اپنے خود ساختہ تحفظات کی آڑ میں برادری میں منفی رجحانات کو ابھار رھی ھے اور مورخہ 30 مئی سی ای سی کے اجلاس کے بعد ان منفی رجحانات میں تیزی آ گئی ھے GYL جو کی فیڈریشن کی ایک ذیلی تنظیم ھوتے ھوے اسکے قواعد و ضوابط اور شرائط کی پابند ھونے کی بجائے اپنی من مانی شرائط پیش کر رھی ھے سی ای سی نے سیکرٹری جنرل کو GYLکے ساتھ مذاکرات کا اختیار دیا تھا اور ان کی طرف سے بار بار رابظہ کرنے کو کمزوری سمجھا گیا اور منفی پروپیگنڈا تیز ھوتا گیا جو کسی بھی صورت فیڈریشن اور برادری کے مفاد میں نہ ھے اندریں حالات GYL کی طرف سے غیر قانونی غیر اخلاقی اور غیر مفاہانہ رویہ کے پیش نظر سیکرٹری جنرل پاکستان گکھڑ فیڈریشن نے سی ای سی کے تمام ممبران کے متفقہ فیصلے اور چیئرمین پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے احکامات کے تحت GYL کو مورخہ 23 جون 2020 سے تحلیل کرتے ھوئے تمام عہدیداروں کو بھی اپنے اپنے منصب سے سبکدوش کر دیا ھے اور واضح کیا ھے کہ آج کے بعد GYL پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا حصہ نہ رہی ھے اور نہ ھی اس کا کوئی عہدیدار کسی بھی شکل میں پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا نام استعمال کرنے کا مجاز ھو گا سیکرٹری جنرل نے فیڈریشن کے اس متفقہ فیصلے سے GYL کے سابق صدر محترم انعام الحق صاحب کو بذریعہ فون آگاہ کر دیا ھے پاکستان گکھڑ فیڈریشن میں نوجوانوں کے کردار اور نمائندگی کے لئے جلد ھی از سر نو تنظیم سازی کا عمل شروع کیا جا رھا ھے اور خدمت کے جذبے سے سرشار متحرک گکھڑ نوجوانوں پر مشتمل گکھڑ یوتھ ونگ کا قیام عمل میں لایا جائے گا معزز ممبران سی ای سی نے GYL کے سابق صدر جناب انعام الحق صاحب سے پر زور مطالبہ کیا ھے کہ انھوں نے گکھڑ ویلفیئر ٹرسٹ سے جو مبلغ چالیس ہزار روپے بطور قرض لئے تھے اور کئی سال گزرنے اور بار بار واپسی کے تقاضہ کے باوجود ابھی تک واپس نھیں کئے گئے وہ جلد از جلد ٹرسٹ کے اکاونٹ میں جمع کروائیں تا کہ یتیموں بیواوں مستحق گکھڑوں کے کام آ سکیں شاھد کیانی مرکزی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان گکھڑفیڈریشن 24جون 2020

کیٹاگری میں : Uncategorized