علاقہ بوگیحد ضلع جھلم

علاقہ بوگیحد ضلع جھلم

ضلع جھلم کی تحصیلوں جھلم دینہ اور سوہہاوہ میں واقع قلعہ روہتاس اور ٹلہ جوگیاں پہاڑی کے قرب و جوار کے علاقے کو بوگیحد کہتے ہیں یہ نام ملک بوگا خان بن ملک قلیچہ خان کے نام سے موسوم ہے جن کا مزار گاوءں بڑاگراں میں واقع ہے بوگیحد میں اس گکھڑ سردار کے چار بیٹوں ہیبت خان دھور خان عیسئ خان اور باربک خان کی اولاد گکھڑ بگیال آباد ہیں


ملک بوگا خان بن قلیجہ خان نے چودھویں سن عیسوی میں گکھڑوں کی راجدھانی دانگلی جہاں اس وقت اس کا تایا ملک لکھن خان بن ملک لوہر خان گکھڑوں کا سردار تھا سے مراجعت کر کے اس علاقہ میں آباد ہندو اقوام کک کالو اور کیری کا متعدد معرکوں کے بعد خاتمہ کرکے قبضہ کیا اور بڑا گراں کے نام کا گاؤں آباد کر کے سکونت اختیار کی ملک بوگا خان 1375ء میں فوت ہوئے اور موضع بڑاگراں میں دفن ہیں
ملک بوگا خان کی وفات کے بعد اس کےبیٹوں اور ان کی اولاد نے بڑاگراں کے چاروں طرف پھیلتا شروع کیا بڑے بیٹے ملک ہیبت خان نے یڑاگراں میں قیام کیا اور اس کی اولاد کلری متیال چوکیام جنڈالا بودلا کٹیام کوٹلی بہرام سانول روپڑ رامدیال راجناڑہ سدھوال اور نامور گکھڑ سرداروں کے گاؤں ڈومیلی میں آباد ہے ایک بیٹے ملک عیسیء خان نے مشرق اوز جنوب کارخ کیا اور اس کی اولاد دیہات ملوٹ بدلوٹ باغ سنگر خان جنگو رڑیالہ نوگراں سنگوہی تا نتھوالہ میں آباد ہے ایک بیٹے ملک باربک خان کی اولاد دو دیہات چنہوٹ اور پنڈوڑی میں آباد ہوئ جن کو بعد میں ملک دھور خان کی اولاد نے زبردستی ان کےدیہات سے بیدخل کر دیا اور وہ کہیں جاکر ضلع راولپنڈی کی حدود میں آباد ہو گئے ملک بوگا خان کے چوتھے بیٹے ملک دھور خان نے مشرق کا رخ کیا اپنے نام سے گاوءں دھورالا آباد کیا جو شائد بعد میں بگڑ کر دھورانہ اور پھر اڈرانہ بن گیا اصل اڈرانہ موجودہ گاوءں اڈرانہ سے ایک کوس دور واقع تھا جہاں آبادی کے آثار اور ملک دھور خان کے بیٹے ملک تمر خان کی قبر موجود ہے محکمہ مال کے پرانے کاغذات اور سندات میں اس علاقے کو دھورالا لکھا ہوا ملتا ہے ملک دھور خان کی اولاد جنگجو اور شوریدا سر تھی انہوں نے نہ صرف ملک باربک خان کی اولاد سے ان کے دیہات چھین لئے اور ان کو ابنے علاقے سے نکال دیا بلکہ ملک ہیبت خان کی اولاد سے بھی برسر پیکار رہے اور اچھی اچھی چراگاہوں اور زمینوں پر زبردستی قبضہ کر لیا ملک دھور خان کی اولاد دیہات اڈرانہ تا بھیٹ تا پدھری تا رسیلہ کے ایک وسیع اور شاداب علاقے میں آباد ہے