اتحاد اور یک جہتی کا شاندار مظاہرہ
محبتوں اور اخوتوں کا والہانہ اظہار
١١ نومبر ٢٠٠٧ ء کی ٹھنڈی، میٹھی، دھلی دھلای معصوم اور بے داغ صبح جب سورج نے مشرقی افق سے اپنی جھلملاتی کر نیں نزر زمیں کیں تو برطانیہ کے شہر لوٹن نے ایسا حران کن منظر طلوع ہوتے دیکھا جسے صدیوں یاد رکھا جائے گا چشم فلک نے دیکھا کہ پر اعتماد چہروں ، روشن خیالات اور نا قابل تسخیر لافانی جزبے رکھنے والے گکھڑ قبیلے کے چھوٹے بڑے جوان اور بزرگ کشاں کشاں شاداں، فرحان محبت واخلاص کی سوغات کی گٹھڑی اٹھائے جوق در جوق لوٹن کے ویسٹ بورن روڑ کی طرف کھنچے چلے آرہے تھے