غمیاں

گکھڑ بزرگ راجہ ایرج زمان آف خان پور رضائے الئی سے انتقال کر گئے- انکی وفات سے گکھڑ خاندان میں ایک بہت بڑا خلاو پیدا ہو گیا ہے مرحوم بہت ہی ملنسار، بے لوث، مخلص اور ہمدرد اِنسان تھے مجھے اِنکے نام کے ساتھ ُ ُ مرحوم “ لکھتے ہوئے دلی دکھ ہو رہا ہے
الله تعا لیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور تمام برادری خصوصاً راجا شیراز حیدر کیانی اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے گکھڑ ایسوسی ایشن یو کے اور گکھڑ فیڈریشن پاکستان انکی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے

کیپٹن فائز کع والدہ ماجدہ رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں- إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
گکھڑ ایسوسی ایشن برطانیہ کے تمام ممبران انکے اہل خانہ اور لواحقین اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں- الله تعا لیٰ مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطافرمائے- آمین


روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیڑ مہتاب احمد خان کی والدہ ماجدہ گزاشتہ دنوں رضائے الہیٰ سے انتقال فرما گئی –
گکھڑ ایسوسی ایشن مہتاب احمد خان اور انکے اہل خانہ کے اس رنج وغم میں برابر کے شریک ہیں- الله تعالیٰ محومہ کے تمام لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے – گکھڑ ایسوسی ایشن برطانیہ دعا گو ہے کہ الله تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے- آمین