راجہ سید زمان مرحوم رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے


راجہ سید زمان میرے نہایت ہی مہربان ، مخلص، ہمدرد، نیک،انسان دوست، سادہ، کنبہ پرور، تعلیم یافتہ اور بے لوث انسان تھے. جو کہ پیشہ کے اعتبار سے اکائو نٹنٹ تھے اور لوٹن میں رہائش پذیر تھے اور مسلم لیگ لوٹن کے صدر تھے. مجھے انکے نام کے ساتھ “مرحوم” لکھتے ہوئے دلی دکھ ہو رہا ہے. اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے. مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹیاں اور بیٹا چھوڑاہے. مرحوم کا تعلق ڈھیری بکڑالہ سوہاوہ اور گکھڑ کیانی برادری سے تھا اور راجہ گلستان خان ہائی ویکمب کے چھوٹے بھائی تھے.
ھق مغفرت