خطاب

پہلے گکھڑکنونشن لوٹن برطانیہ سے گکھڑ ایسوسی ایشن برطانیہ کے آرگنائزر راجہ شکیل حیدر کیانی کا دل آویز خطاب

شروع کرتا ہوں رب جلیل کے اس بابرکت نام سے جسں کے قبضہ میں ہم سب کی جان ہے درودسلام پیشں کرتا ہوں آقا کالی کملی والے محمد مصطفیٰ صلی الله علیہ وسلم پر جو دونوں جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے۔ آداب پیشں کرتا ہوں کنونشن میں شریک اپنے تمام بزرگوں،دوستوں، بھائیوں کی خدمت میں جنہوں نے اپنے بیٹے اور بھائی کی دعوت پر برطانیہ بر کے دور دراز کے شہروں سے اتنی بڑی تعداد میں شرکت فرمائی
جناب صدر آج میرا سر فخر سے بلند اور دل بے پناہ مسرتوں سے بھرا ہوا ہے کیو نکہ آج میرے دیرینہ خوابوں کی خوش رنگ تعمیر کا خوبصورت منظر میری آنکھوں کے سامنے جگمگا رہا ہے آج اس پر شکوہال کے چمکھتے دھمکتے اور ٹھنڈے میٹھے ماحول میں گکھڑ برادری کی اہم شخصیات یہاں جلوہ گر ہیں میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے میں کنونشن میں شرکت ہر افراد ک نام لے کر شکریہ ادا کر سکروں اس موقع پر میں اپنے لہومیں شکر گزاری کے تڑپتے جزبے آپ کی خدمت میں پیشں کرتا ہوں سچ تو یہ ہے کہ گکھڑ برادری کے بزرگوں، دوستوں، اور نوجوانوں نے جس محبت، پیار، اور خلوص سے میری حوصلہ افزائی فرمائی ہے اس سے مجھے کام کرنے کا نیا جذبہ، نیا حوصلہ، نئی توانائی اور نئی روشنی میسر آئی ہے میری اور راجہ جاوید اقبال کی بہت عرصہ سے یہ خواہشں تھی کہ کوئی ایسی تنظیم بو جسے ہم حقیقی معنوں میں اپنی پہچان سمجھ کر اپنا ئیں لہزا اس سوچ، فکر اور اس کے بانی برادرم راجہ جاوید اقبال بلکہ مجھے دھکا دینے والے (معزرت کے ساتھ) یہی میرے بھائی ہیں اور ہماری سوچوں کو عملی جامہ پہنانےوالے آج کے میزبان راجہ اورنگ زیب آف لوٹن اور ان کے تمام رفقاء کار اور فیملی ممبران ہیں

میں تو اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل
لوگ ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا

میری عظیم قوم کے عظیم بزرگو، بھائیواور دوستو! اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم نے کنونشن کے لئے برطانیہ بھر کے طول و عرض میں سفر کیا بڑی ٹھو کریں کھائیں اپنوں کی دشمنیاں بھی سامنے آئیں اور دشمنوں کی سازشیں بھی لیکن ہم نے ہمت نا ہاری شہر شہر گھومے اور گھرگھر کے چکر لگائے حوصلہ شکنی بھی کی گئی اور خیر مقدم بھی کیا گیا اعتراضات بھی ہوئے اور ساتھ چلنے کے وعدے بھی لیکن اس سارے سفر میں ایک لمحے کے لئے مایوس نہ ہوئے اور آج ہم اس قابل ہیں کہ ارادوں کے بیچ سے اگنے والے خوبصورت پھولوں اور پھلوں کی تصویر آپ کو دکھا سکیں آج میری ساری تھکاوٹیں دور ہو گئی ہیں

روشن کہیں بہار کے امکان ہوئے تو ہیں
گلشن میں چاک چند گریباں ہوئے تو ہیں

معزز شرکائے کنونشن! مجھے اس طویل کٹھن اور دشوار گزار راہ کا پورا پورا احساس تھا لیکن ساتھ ہی مجھے یہ یقین بھی تھا کہ یہ راستہ اگرچہ دشوار گزار پر خارہے اور قدم قدم پر رکاوٹوں کا پہاڑسینہ تانے کھڑے ہیں لیکن راستہ جسں منزل کا ہے وہ اپنی افادیت اور عظمت کے باعث اس قابل کہ اس تک رسائی حاصل کرنے کے لئے مشکلات کی سنگلاخ چٹانوں سے ٹکراتے ہوئے قدم آگے بڑھایا جائے
ہم محض باتیں کرنے کی بجاےعمل پر یقین رکتھے ہیں اور انشاءالله ہر آنے والا دن ہمارے عمل کی گواہی دیگا ہمارے اہداف اور مقاصد بہت واظح ہیں ہم اپنی برادری کی ترقی ، عروج،اتحاد اور بہتری کے لئے کام کریں گے آج جسں سفر ک آغاز ہوا یہ سفر جاری رہے گا ہمیں صرف آپ جیسے مخلص، ہمدرد اور صاحب علم لوگوں کی راہنمائی تعاون اور سر پرستی کی ضرورت ہے تمام حضرات سے میری درد مندانہ اپیل ہے کہ اپنے علاقوں میں برادری کے اتحاد کی شمع روشن کریں کھلے دل سے اپنے وجود کو چھوٹا اور برادری کی تنظیم کے وجود کو بڑا تصور کریں کیونکہ ہم سب جی طاقت ہماری تنظیم ہے ہمارا اتحاد ہے لیکن تنظیم نہیں تو کچھ بھی نہیں ہمت جواں رکھَے جزبے لیکر اٹھیئے اور اپنی کثرت کو متحد اور منظم کیجئے بدگمانی کی بجائے حسن ظن کو اپنا شعار بنائیے

نشاں یہی ہے زمانے میں زندہ قوموں کا
کہ صبح شام بدلتی ہیں ان کی تقدیریں

صاحبو! آج ضرورت ہے کہ ہم برادری کی ترقی اور عروج کے لئے باہمی شکر رنجیوں اور تلخیوں کو ختم کر کے ایک دوسرےکا ہاتھ پکڑ کر ایک دوسرے کو اعتماد میں لئے کر مستقبل کی تعمیر کے لئے آگے بڑھیں
میرے عا لی قدر بزرگو،! گکھڑ ایسوسی ایشن کسی فرد واحد کی نہیں بلکہ آپ سب کی نمائندہ تنظیم ہے اور گکھڑ برادری کا مشترکہ اور نمائندہ پلیٹ فارم ہے
حاضر محترم! آج ک یہ کنونشن سورج کی پہلی کرن بارش کا پہلا قطرہ اور نسیم بہار کا پہلا جھونکا ہے اور ہی علان ہے کہ اتحاد کی روشنی پھیلنے اور یہک جہتی کی خوشبوبکھرنے اور برادری کی شیرازی بندی کا سفر شروی ہو چکا ہے

جب اپنا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا
جہان سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا

معزز حاظرین ! سب سے پہلے ہم گکھڑ برادری کے میرج بیورو کع بزرگوں کی سر پرستی میں متحرک کریں گےاور اپنی برادری میں رشتوں کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس منصوبہ اور موثر حکمت عملی کے ساتھ اس نیک کام کا آغاز کریں گے
اس طرح جب میرج بیورو کی کوششوں سے باہمی رشتے خوش اسلوبی سے طے پانا شروع ہونگے تو گکھڑ ایسوسی ایشن کی افادیت اور اہمیت کے وہ احباب بھی قائل ہع جائیں گے جو آج اس سے انکار کرتے ہیں میرج بیورو کے ساتھ ساتھ برادری کے نوجوانوں میں تعلیم کاشوق بیدار کرنےاور انہیں مثبت راہوں پر گامزن کرنے کے لئے کئی منصوبوں پر عمل کیا جائے گاانشاءالله اپنی قوم کی نوجوانون نسل کی تربیت ان کی ذہن سازی اور ان میں جدوجہد کا جذبہ ابھارنے کا اہتمام بھی کریں گے
اس کہ علاوہ برادری کی ڈائری تشکیل دینا بھی ضروری ہے تاکہ خوشیوں اور غمیوں میں معاون ثابت ہو
ایک ویب سائیٹ بھی تیار کی جائے گی تاکہ کمپیوٹر کے جدید دور میں برادری کے اعتماد اور اجتماعی مسائل کے حل کے لئے آسانیاں پیدا کی جا سکیں

احسان وذالقربا ء والیتمیٰ والمسکین
(ترجمہ)احسان کے ساتھ پیشں آؤ اپنے قریبیوں، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ ) کے پیشں نظر
برادری کے غریب لوگوں کی مالی معاونت، علاج معالجے اور غریب طلباءو طالبات کو وظائف بھی دیئے جائیں گے وہ طلباءوطالبات جو برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشں مند ہوں ان کی رہنمائی امداد اور سپانسر کرنا بھی ہمارے پروگرام میں شامل ہے
باہمی جھگڑوں اور تنازعات کے حل کے لئے مصالحتی کمیٹیاں نبائی جائیں گی آخر میں ان تمام شرکاء کنونشن اور خاص ظور پر ان نوجوانوں کا جنہوں نے کنونشن کی کامیابی میں نبیل کیانی، شکیل خان، یونس خان، ظہور کیانی، رشید کیانی اور ارمان کیانی قابل ذکر ہیں

انہی گزارشات کے ساتھ آپ سب کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس شعر کے ساتھ اجازت چاہوں گاے کہ

وہ قوم نہیں لائق ِہنگامہِ فردا
جسں قوم کی تقدیر میں امروز نہیں ہے

(اقبال)