قلعہ روات

قلعہ روات ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔ یہ قلعہ عربی لفض رباط کی بگڑی ہوئشکل یعنی روات ہے جو راولپنڈی سے ١١ میلکے فاصلے پر جہلم کی طرف جی ٹروڈ پر ہے۔ جس کاکل رقبہ ٢٤ کنال ١١ مرلے اور F-18-45/54-Esttdt 1-4-1955 کے نوٹیفکیشن کے تحت عمارت محفوظ ہے۔ یہ قلعہ نما عمارت عہد سلاطین ١٥ویں صدی میں بنائے گئ۔ پتھروں کی یہ عمارت سلطان محمود غزنوی 1039AD کے نام سے منسوب ہے یہ قلعہ گکھڑ سردار سانگ خان کے نام سے منسوب ہےجو اپنے ١٦ بیٹوں کے ہمراہ شیرشاہ سوری سے جنگ کرتے ہوئے مارا گیا اور اسی جگہ دفن ہوا۔ آج اس قلعہ کے دو داخلی دروازے ہیں جو شمال اور مشرق کی طرف ہیں۔ مغربی حصے کی وسط میں تین گبندوں والی ایک مسجد ہے اور ہشت پہلوں میں مقبرہ ایک گبند کے ساتھ مغربی کونے میں میں کھڑا ہے۔ اس کے آس پاس کئ قبریں ہیں۔ بیرونی دیواروں کے ساتھ چھوٹے چھوٹے کمرے بنائے گئے ہیں جن کے رخ اندونی صحن کی طرف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں